بریکوٹ(ڈاکٹر ذاکر محمد)تحصیل بریکوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ تمام کاروبار ٹھپ ہوگر رہ گئے عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے جون کے مہنے میں لوڈ شیڈنگ اہل کار اپنی چوریاں چھپانے کیلئے کرتے ہیں۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہزروں لو گ بے روزگارعوام پریشان کوئی پرسان حال نہیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے چھوٹے اور بڑے کاروبار بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روز گا رہونے کا خدشہ ہے زیادہ تر لوگ پہاڑی علاقوں میں رہتے ہیں اور پینے کا پانی ٹیوب ویلوں کے زریعے گھروں میں آتے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پانی کے بوند بوند کو ترس گئے۔باخبر زرائع سے معلوم ہواہے کہ جون کے مہنے میں لوڈ شیڈنگ بعض واپڈا اہل کار اپنی چوری چھپانے کیلئے کر تے ہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو پوری طورپر بند کیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر آئیں گے۔
تحصیل بریکوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ تمام کاروبار ٹھپ ہوگر رہ گئے عوام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment